اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی وسائل پر دبائو بڑھا رہی ہے، زمین اور پانی کے موثر استعمال کے لیے مربوط اور جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔اسلام آباد میں مربوط زمین و آبی استعمال کی منصوبہ بندی کے حوالے سے قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ محدود وسائل کے بہترین استعمال، پانی کے بڑھتے دبا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پائیدار حکمت عملی اپنانا ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ترقی کے منصوبوں میں زمین اور پانی کے وسائل کو مرکزی اہمیت دینا ہوگی جبکہ سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور زمینی حقائق کی بنیاد پر پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مثر رابطے اور اداروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے خوراک، پانی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔