لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا جس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ نے طلب کیا جوہفتہ کے روز تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائو ن میں ہوگا۔اجلاس سے قبل رانا ثنا اللہ پریس کانفرنس بھی کرینگے،اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی،اجلاس میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر بھی غور ہوگا۔