لوئس سواریز کو حریف کوچ پر تھوکنے پر تین میچز کی پابندی عائد

لوئس سواریز کو حریف کوچ پر تھوکنے پر تین میچز کی پابندی عائد

یوروگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز کو میجر سوکر لیگ میں حریف ٹیم کے کوچ پر تھوکنے کے واقعے پر سزا دے دی گئی ہے۔

میجر سوکر لیگ نے انٹر میامی کے کھلاڑی لوئس سواریز پر تین میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ سزا لیگز کپ فائنل کے بعد پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد دی گئی، جس میں سواریز نے سیٹل ساؤنڈرز کے اسٹاف ممبر پر تھوک دیا تھا۔