کراچی کے علاقے سائٹ ایریا فرنٹیئر کالونی میں ایک زیرِ تعمیر مدرسے کی چھت اچانک گرنے سے طالب علموں اور مزدور سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ یاسین مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں اویس، شاہ نواز، صدیق، حمزہ، ناصر اور مزدور عباس شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیرِ تعمیر مدرسے کی چھت خستہ حالت کے باعث اچانک منہدم ہوئی، تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔