اسلام آباد (آئی این پی )بھارت میں دوران علاج انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جاسکی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں دوران علاج انتقال کرجانے والے نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ آریان کا غیر ملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچایا گیاتابوت خالی نکلا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کے باعث آریان کی میت ابھی کولمبو ہی میں ہے اور میت کو کراچی لایا جائے گا۔بلوچستان حکومت نے بھارت میں انتقال کرنے والے کوئٹہ کے نوجوان کی میت واپس لانے کا بندوبست کیا تھا ۔