عمران نے 35لاکھ کے لین دین پر فائرنگ کرکے سجاد کو قتل کر دیا تھا
لاہور( کرائم رپورٹر)عدالت نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عمران ریاض نامی مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا، عدالت میں قتل کیس ہائیکورٹ نے دوبارہ سننے کے لئے بھجوایا تھا۔چوہنگ پولیس نے2014 میں سجاد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا، عمران نے 35لاکھ کے لین دین پر فائرنگ کرکے سجاد کو قتل کر دیا تھا۔