67 پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں سے رہائی

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان کیساتھ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دئیے، جنہیں اٹاری واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، ان میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں،ان 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کیلئے پاکستان ہائی کمیشن دہلی کے عہدیدار موقع پر موجود رہے۔