یروشلم/دوحہ:اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملے کو پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایک ’’دھمکی آمیز پیغام‘‘ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر پر بمباری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:"یہ صرف حماس کے لیے نہیں، بلکہ پورے خطے کے لیے ایک پیغام ہے۔"
حملے کی تفصیل:
اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی اس وقت کی جب حماس کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے کھلے عام حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔
حماس کا ردعمل:
حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سہیل الہندی نے تصدیق کی کہ:
قیادت حملے میں محفوظ رہی۔
تاہم رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ اور دفتر کے انچارج جہاد لبد شہید ہوگئے۔مزید یہ کہ تین محافظوں سے تاحال رابطہ منقطع ہے۔