کراچی: بارشوں کے باعث اسکول بند، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کراچی: بارشوں کے باعث اسکول بند، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کراچی میں مسلسل بارشوں کے بعد اسکولوں کی بندش کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔ نجی اسکولوں نے بھی والدین کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ اور بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خدشات ہیں۔ پہلے سے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، کھمبوں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں اور ایمرجنسی صورتِ حال میں ہیلپ لائنز پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستوں سے آمد و رفت کرنے اور ممکنہ طور پر سفر محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔