محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان و سندھ: جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شمالی بلوچستان میں تیز موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
شمالی پنجاب و کشمیر: شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد و گرد و نواح: اسلام آباد، مری، جہلم، گلیات، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے دیگر علاقے: لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، جیوانی، گوادر، خضدار، آوران، خاران اور پنجگور میں بھی بارش متوقع ہے۔
سندھ و دیگر علاقوں: کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔