لاہور کے علاقے تھانہ نشتر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک پراپرٹی ڈیلر ارشاد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار کے باہر سے فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں ارشاد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔