ہیئر میں پراپرٹی ڈیلر کا قتل، فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق

ہیئر میں پراپرٹی ڈیلر کا قتل، فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق

ہیئر میں گھر کی دہلیز پر کھڑے پراپرٹی ڈیلر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق مقتول آکاش ایوب، جو اسماعیل پورہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا، گھر کے باہر موجود تھا کہ اچانک ملزمان نے فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تاحال ملزمان کی شناخت یا گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔