پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 8 ستمبر کو طورخم بارڈر سے 2491 افراد افغانستان واپس گئے، جن میں سے 746 غیر قانونی افراد بھی شامل تھے، اب تک مجموعی طور پر خیبرپختونخوا سے 7 لاکھ 43 ہزار سے زائد افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، سب سے زیادہ واپسی طورخم بارڈر کے ذریعے ہوئی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق دیگر صوبوں اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے بھی مجموعی طور پر 30 ہزار 694 افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔