انڈین ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کو مسلم مخالف بیانات مہنگے پڑ گئے

دہلی (آئی این پی) بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے پر معروف ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا، جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ناپسندیدہ بوجھ کے طور پر پیش کیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز جذبات بھڑکائے۔رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا میں کہا تھا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے