اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے قبول کرلیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔متوقع ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں تناؤ کی صورتحال پر مزید بات چیت کا امکان ہے۔ تاہم، ملاقات کے حتمی وقت اور ایجنڈے سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔