وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایس ایم تنویر، اعجاز گوہر ‘ ندیم احمد وڑائچ، ندیم مغل اور ایاز محمود کی خصوصی شرکت
لاہور(خصوصی رپورٹر)لیک سٹی گالف کلب لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر علی حسام اصغر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر، اعجاز گوہر، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زکی اعجاز اور دیگر ممتاز کاروباری و صنعتی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام معروف کاروباری شخصیت اعجاز گوہر نے کیا، جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زکی اعجاز نے بھی تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ہنٹنگ اینڈ اسپورٹنگ نائف، سوورڈز اینڈ ایکسیسریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ندیم احمد وڑائچ اور ایگزیکٹو ممبران ندیم مغل اور ایاز محمود نے شرکت کی۔چیئرمین ندیم احمد وڑائچ نے پاکستانی روایتی دستکاری اور صنعت کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لاہور چیمبر کے نومنتخب صدر علی حسام اصغر اور اعجاز گوہر کو خوبصورت یادگاری تلواریں پیش کیں۔ اس موقع پر پاکستانی ہنر، روایتی فن اور ملکی صنعتی شعبے کی نمائندگی کو سراہا گیا۔تقریب میں کاروباری برادری کے درمیان باہمی روابط، صنعتی ترقی اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے خوشگوار تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے تقریب کے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس نے اس یادگار تقریب کو مزید خوشگوار اور پْروقار بنا دیا۔