صوابی پلان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوجائینگی:سہیل آفریدی

پشاور کے عوام کا شکریہ ،لانگ مارچ کے شرکا کے جوش میں کوئی کمی نہیں:خطاب
لانگ مارچ کا شیڈول پھرتبدیل ، کل بھی صوابی نہ جانے مردان میں قیام کا اعلان 
پشاور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوابی میں آخری پلان دیا جائے گا، جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا،بخشی پل کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ مرحلوں میں اہم اعلانات کا عندیہ دیا،انہوں نے کہا کہ وہ پشاور کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ چکے ہیں، لیکن عوام کے جوش و جذبے اور مارچ میں شرکت میں کوئی کمی نہیں آئی،وزیرِ اعلیٰ نے کہا میں پشاور کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ماشاء￿  اللہ عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے اور ہمارے کارکنوں کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ چارسدہ میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو ضرور سنیں ’چارسدہ کے بعد صوابی میں آخری پلان دیا جائے گا ،انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور آئندہ مراحل کے لیے تیار رہیں،دریں اثنا سہیل آفریدی نیلانگ مارچ کے شیڈول میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کر دی ہے، اب لانگ مارچ کل بھی صوابی کی طرف نہیں جائے گا، ، لانگ مارچ پشاور سے نوشہرہ اور خیر آباد کے بجائے پشاور سے مردان لے جانے کا اعلان کر دیا گیا، لانگ مارچ آج اور کل مردان میں ہی رہے گا۔