انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے ڈرون نے سپر سانک میزائل تباہ کر دئیے جس نے بھارت کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے ٹی وی گائیڈڈ سسٹم والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دشمن کو درست طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کامیابی نے ترکیہ کو ڈرون ٹیکنالوجی میں سرفہرست ممالک میں شامل کر دیا ہے۔تاہم یہ بھارت کے لیے تشویشناک ہے، کیونکہ پاکستان نے بھی ترکیہ سے ایسے ہی ڈرون خریدے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔