عمران خان کے خط لکھنے سے شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئیں:بیرسٹر سیف

     پشاور(آئی این پی ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے  خط لکھنے سے شریف خاندان کی نیندیں حرام جبکہ  جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ اٹھ رہے ہیں، جعلی حکومت کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر قانونی اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔بیرسٹرسیف نے  آرمی چیف کا نام لیے بغیر  اپنے بیان میں کہاکہ خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور نواز شریف اور مریم نواز کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔