خواجہ کو اپنی کہانی بیان کرنے کا پورا حق ہے:پیٹ کمنز

 ٹیم ماضی سے آگے بڑھ چکی ہے اور ان کی توجہ کپتانی پر مرکوز ہے:آسٹریلوی کپتان
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ انہیں سابق ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ کی آنے والی خودنوشت سے 2018 کے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سے متعلق نئے انکشافات کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ نے حال ہی میں کمنز کو اپنی کتاب کی اشاعت سے آگاہ کیا تھا جو نومبر میں منظرعام پر آئے گی۔یہ 2018 میں کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران سامنے آنے والے سینڈ پیپر گیٹ تنازع کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا جنوبی افریقا میں پہلا ٹیسٹ دورہ ہے۔اس سکینڈل میں اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کمنز کے مطابق خواجہ نے چند ہفتے قبل انہیں فون کرکے کتاب کی اشاعت کے بارے میں بتایا تھا۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ خواجہ کو اپنی کہانی بیان کرنے کا پورا حق ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے دوران تمام سوالات کے جواب پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ماضی سے آگے بڑھ چکی ہے اور ان کی توجہ کپتانی پر مرکوز ہے۔