اسلام آباد ہائیکورٹ، وزارت منصوبہ بندی اور فنانس کو ایک ماہ کی مہلت

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کرنے سے متعلق درخواست پر فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزارت منصوبہ بندی اور وزارت خزانہ کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شائستہ تبسم کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ درخواست گزار رئیس منیر کی جانب سے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وزارت منصوبہ بندی کے افسر نے بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد 10 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں، باقی فنڈز کے لئے دوسرے کوارٹر تک وقت دیا جائے