لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے 800 کلو گرام غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم عرفان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانہ فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ملزم پر غیر معیاری گوشت فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہائی کا حکم جاری کیا