گوشت سے شدید بدبو،رنگت تبدیل اور لمپی بیماری کا شکار پایا گیا،سپلائر گاڑی ضبط کر لی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں غیر معیاری گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔کوٹ لکھپت میں آپریشن کرتے ہوئے900 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا جبکہ سپلائر گاڑی ضبط کر لی گئی۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ بیف شاپ سے مضر صحت گوشت بر آمد کیا گیا،گوشت سے شدید بدبو،رنگت تبدیل اور لمپی بیماری کا شکار پایا گیا،غیر قانونی طور پر بیمار جانور ذبح کر کے فروخت کے لیے گوشت تیار کیا جا رہا تھا،ویٹرنری سپیشلسٹ نے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے مضر قرار پایا۔