امریکا کے مشہور تفریحی پارک ڈزنی لینڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ’ہینٹیڈ مینشن‘ (Haunted Mansion) کے دورے کے دوران 60 سالہ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی شام پیش آیا۔ خاتون بھوت بنگلے کی سواری کر رہی تھیں کہ اچانک سواری سے اتر کر بے ہوش ہوگئیں۔ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے اور طبی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کو سی پی آر (CPR) دیا، تاہم انہیں اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔پارک انتظامیہ کے مطابق، واقعے کے بعد سواری کو عارضی طور پر بند کیا گیا لیکن کسی قسم کی تکنیکی خرابی سامنے نہیں آئی۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ طبی ایمرجنسی تھا، نہ کہ سواری میں کسی خرابی کا نتیجہ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون کی موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔