اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر سستا ,100 انڈیکس دو حدیں کھو بیٹھا

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ڈالر سستا ,100 انڈیکس دو حدیں کھو بیٹھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس دو حدیں کھو بیٹھا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1996 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 534 پوائنٹس کی سطح پر آگئی۔گزشتہ روز بھی منفی رجحان غالب رہا تھا، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔دوسری جانب، زرمبادلہ کی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 281 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔