ڈونلڈ ٹرمپ مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فردِ جرم عائد

ڈونلڈ ٹرمپ مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فردِ جرم عائد

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی حریف اور نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر وفاقی گرینڈ جیوری نے فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ورجینیا میں عمل میں لائی گئی، جہاں لٹیشیا جیمز پر 2023 میں جائیداد کی خرید سے متعلق بینک فراڈ کا الزام ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے حال ہی میں لٹیشیا جیمز سمیت دیگر حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ لٹیشیا جیمز نے 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس کے نتیجے میں عدالت نے ٹرمپ پر 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، تازہ مقدمہ امریکی سیاست میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے، کیونکہ لٹیشیا جیمز ٹرمپ کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔