نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز: ٹرمپ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز: ٹرمپ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

ویب ڈیسک:نیویارک کی اٹارنی جنرل، لیٹیٹیا جیمز نے 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نتیجے کی توقع نہیں رکھتی تھیں، لیکن اس کے باوجود ان کا دفتر ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے اصولوں، انٹیگریٹی اور ویلیوز پر کمپرومائز نہیں کریں گی اور نیویارک کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کی حکمرانی کا دفاع کرتی رہیں گی۔جیمز نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ ان کی ٹیم ٹرمپ کے دفتر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے، مگر وہ کسی بھی چیلنج کے لیے بھی تیار ہیں اور ماضی میں اس طرح کے حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر ٹرمپ کے منصوبوں کی تفصیل سے جانچ کر ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے، اور وہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

نیویارک کے اٹارنی جنرل کی یہ مضبوط پوزیشن ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کر رہی ہے، جو ان کے بیان پر مختلف انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ، ٹرمپ پر مقدمہ چل رہا ہے، جس میں انہیں 2016 میں بالغ فلم اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے بدلے بھاری رقم کی ادائیگی چھپانے اور اپنے ٹیکس دستاویزات میں جھوٹے کاروباری ریکارڈ رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ ابھی تک جاری ہے اور ٹرمپ کو 26 نومبر کو نیویارک میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔