چمپینزیز کیساتھ رہنے والی حیوانی بقا کی علمبردار جین گوڈال انتقال کرگئیں

واشنگٹن (آئی این پی )دنیا بھر میں حیوانی بقا کی نمایاں ترین علمبردار جین گوڈال انتقال کر گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جین گوڈال کی عمر  91 برس تھی، انہوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ جنگل میں چمپینزیز کے ساتھ رہ کر گزارا اور قدیم انسان کی ممکنہ عادات اور خصائل پر تحقیق کی تھی ۔ڈال  نے کئی  کتابیں لکھیں جنہیں بڑے پیمانے پر پڑھا گیا۔دوسری جانب ان کے فیلڈ ورک پر کئی ڈاکیومینٹریز بھی بنائی گئیں، جین گوڈال کو ان کے کام نے  مقبولیت بخشی  اور لوگوں کو بھی چمپینز یز کے انسانوں سے ملتے جلتے رویوں کا علم ہوا۔