فیصل آباد (خصوصی رپورٹ )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے فرسٹ اینول 2025 کے امتحانی نتائج کااعلان 15 اکتوبر کو کریں گے، تفصیلات کے مطا بق نتائج کے روز صبح 10 بجے خصوصی تقریبات میں بٹن دباکر نتائج متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے