فلسطین کی تعمیرِ نو کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے:حافظ طاہر اشرفی

فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے
  آج  پورے عالمِ اسلام میں اللہ  تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے:چیئرمین پاکستان علماء کونسل  کا بیان
لاہور(سٹی رپورٹر )چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے  فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد  کیلئے  سب آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا   جمعہ کو پورے عالمِ اسلام میں اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرنا چاہیے، اہلِ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی تعمیرِ نو کے لئے  سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔