سیلاب کے معاملے پر صرف بات ہونی چاہیے تھی، جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی،کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے
سیلاب کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں، ارسا کو ختم کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں، بلاول بھٹو کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں تھی
کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے،سیلاب کے معاملے پر صرف بات ہونی چاہیے تھی، جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے جب کہ ہمیں موجودہ معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے معاملے پر صرف بات ہونی چاہیے تھی، جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ ارسا کو ختم کرنے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں کچے کے علاقے متاثر ہوئے، باقی تمام علاقے محفوظ رہے۔صدر مملکت سے وفاقی وزرا کی ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حالات میں وزرا صدر سے ملتے ہیں تو ضرور کوئی بات ہو گی، لیکن اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔پنجاب میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زرعی ایمرجنسی اور کاشتکاروں کی بحالی کیلئے اقدامات کی تجویز دی تھی، جس پر وفاق اور پنجاب حکومت عمل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ عالمی برادری سے رابطہ کیا جانا چاہیے تھا