لاہور کے علاقے تھانہ سندر کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حادثے کے محرکات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔