ظفروال جنڈیالہ روڈ:2 رکشے آپس میں ٹکراگئے،4افراد زخمی

ظفروال (خصوصی رپورٹ ) ظفروال جنڈیالہ روڈ پر تیز رفتار رکشے آپس میں ٹکرانے سے4افراد زخمی ہوگئے، ایک رکشہ سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گرا۔بتایا جاتا ہے گزشتہ روز ظفروال جنڈیالہ روڈ پر موضع چھنی باگڑیاں کے قریب دو تیز رفتار رکشے آپس میں ٹکرا ئے جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہو ئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی۔