7 سال کے دوران خواجہ سرائوں میں کمی

اسلامآباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں گزشتہ7 سال کے دوران خواجہ سرائوں کی تعداد میں کمیآئی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراو ں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی جبکہ 2023ء   تک خواجہ سرائوں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔7 سالوں میں خواجہ سراو ں کی تعداد میں 1443 کی کمیآئی۔2023 مردم شماری کے مطابق خیبر پختونخوا میں خواجہ سراو ں کی تعداد 1117 رہی۔ پنجاب میں خواجہ سراو ں کی تعداد 13ہزار 957 جب کہ سندھ میں خواجہ سراو ں کی تعداد 4 ہزار 222 رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں تعداد 765 اور اسلامآباد میں 270 ہے۔