پشاور(آئی این پی)خواجہ سرائوں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ٹریبونل برائے صنفی تشدد میں خواجہ سرائوں سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ٹربیونل کی جج بخت زادہ نے کی ۔ٹربیونل نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ ملزم فرید اور عامر نے خواجہ سرا زرقہ سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔