محکمہ ایکسائز :4 ماہ میں 43 ارب ریکوری

 پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس سے گزشتہ سال کے مقابلے 10 ارب روپے اضافی وصول ، سخت ترینآپریشنز کی ہدایت 
 لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پراپرٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 42 ارب 99 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری مکمل کر لی ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 125 ارب کے سالانہ ہدف کا 34 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے، جو گزشتہ برس سے 10 ارب روپے زائد ہے۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کو فیلڈ میں رہ کر ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔