ٹانک میں شہری شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی ایپ متعارف

پشاور(آئی این پی )گورنرراج کے بعد ٹانک کے شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت صوبے میں گورنرراج کے بعد نئی صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق ٹانک کے شہری اب نئی ایپ کے ذریعے گھربیٹھے اپنی شکایات درج اوراس پر پیشرفت کا آن لائن جائزہ بھی لے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق شکایات کے اندراج کے لیے شہریوں کودفاتر کے چکرلگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی ایپ کے ذریعے شہری اپنی شکایات باآسانی درج کروا سکیں گیاورمتعلقہ حکام تک عوامی مسائل کی رسائی آسان ہوگی۔