امریکہ کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا  ہے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہر مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں، ایران کے مطالبات ناقابل قبول ہیں، ایران سے مذاکرات میں بریک تھرو کے قریب نہیں۔،صدرٹرمپ نے مشکل فیصلے کرکے وہ کام کیے جو سابق حکومتیں نہ کرسکیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں  امریکی وزیر خارجہ  نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکل اور متنازع معاملات پر فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات درست قدم اٹھانا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ عوام میں مقبول ہو یا نہ ہو۔صدر ٹرمپ نے ایسے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جن سے سابق امریکی حکومتیں نمٹنے میں ناکام رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جب کوئی درست کام کیا جاتا ہے تو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ عوام میں مقبول ہوگا یا نہیں، لیکن اس کے باوجود درست فیصلہ کرنا ہی اہم ہوتا ہے۔