ضلعی انتظامیہ کے مؤثر اور بروقت اقدامات، ڈینگی کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مؤثر اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی سامنے آئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 1,146 ہاٹ اسپاٹس پر فوگنگ اور 983 گھروں میں سپرے کیا گیا۔ضلعی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 34,110 مقامات پر معائنہ مکمل کیا گیا۔گزشتہ ایک روز کے دوران 12 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ نئے کیسز میں سے 7 مریضوں کا تعلق رورل ایریاز اور 5 کا اربن ایریاز سے ہے ۔اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں 30 مریض زیرِ علاج ہیں۔لاروا انسپیکشن کے دوران 127 مقامات پر پازیٹیو جبکہ صرف 1 مقام پر نیگیٹو لاروا پایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیلڈ ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ اور فوری کاروائیوں سے ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، اسپتالوں میں زیرِ علاج بیشتر مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو واپس جا رہے ہیں،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تا کہ اسلام آباد کو ڈینگی سے مکمل پاک کیا جا سکے۔