لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں اور زیر حراست ملزموں کی فراری کا سلسلہ

 زیر حراست ملزموں کے فرار ہونے پر مختلف تھانوں میں 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں اور زیر حراست ملزموں کی فراری کا سلسلہ جاری ہے رواں سال کے دوران شہر کے مختلف تھانوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 66 مقدمات درج ہوئے  ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزموں کے فرار ہونے پر مختلف تھانوں میں 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔مبینہ پولیس مقابلوں میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن 15، 15 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے، کینٹ ڈویڑن میں 14، سٹی ڈویڑن میں مبینہ پولیس مقابلوں کے 10 مقدمات درج کئے گئے،۔سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں رواں سال کے دوران 6، 6 مبینہ پولیس مقابلے ہوئیزیر حراست ملزموں کی فراری میں اقبال ٹاؤن ڈویڑن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویڑن سے 3، سول لائنز ڈویڑن سے 2 زیر حراست ملزمان فرار ہوئے۔ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں رواں سال کے دوران زیر حراست ملزم کی فراری کا ایک مقدمہ درج ہوا۔