ویب ڈیسک:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
محسن نقوی نے قومی ٹیم کے باولرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو سراہا، جنہوں نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کپتان محمد رضوان کی کیپنگ کی بھی تعریف کی، جنہوں نے 6 کیچ پکڑے۔چیئرمین نے مزید کہا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر قوم کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف بڑی جیت حاصل کرکے قوم کو خوشیاں دی ہیں۔