شیفالی جریوالا کی موت پر کالے جادو کے الزامات؟

ممبئی (آئی این پی) بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جریوالا کی مبینہ طور پر پراسرار موت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں، خصوصاً کالے جادو کے الزامات پر ان کے شوہر پراگ تیاگی کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس نے ایک بار پھر اس معاملے کو بحث کا مرکز بنا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں پراگ تیاگی نے اپنی اہلیہ کی موت کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کے براہِ راست الزام سے گریز کرتے ہوئے معاملے کو خدا کے سپرد کرنے کا موقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ایسی تھیں جو انہیں شروع سے ہی غیر معمولی اور افسوسناک محسوس ہوئیں، لیکن وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے۔پراگ تیاگی نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ انہیں محسوس ہوا کہ کچھ معاملات ان کی سمجھ سے باہر ہیں۔ ان کے مطابق 2021 سے 2024 کے درمیان انہوں نے مختلف پہلوں پر زیادہ غور کیا اور انہیں ذاتی طور پر یہ احساس ہوا کہ کچھ غیر فطری ضرور ہوا ہے، تاہم وہ اس بارے میں کوئی دعوی نہیں کرتے۔