ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال جاری، 14 پروازیں منسوخ

کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں
کراچی (آئی این پی)  قومی ائیر لائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث  14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔  تفصیلات  کے مطابق  ائیر کرافٹ انجینئرز کی چوتھے روز  ہڑتال  کے باعث  گزشتہ روز 14 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ بھی اب 13 گھنٹے تک چلاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں