وزیر اعلیٰ کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان پرصوبہ کے عوام کی مذمت

وزیراعلیٰ نے آخری حد پار کر دی‘فوج مقدس ادارہ ، بہت قربانیاں دی ہیں اس کو بدنام کرنا غلط ہے
پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان پرصوبہ کے عوام کی شدید مذمت سامنے آئی ہے اور شہریوںنے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاست کیلئے آخری حد پار کر دی ہے، پاک فوج ہمارا مقدس ادارہ ہے جس نے بہت قربانیاں دی ہیں اس کو بدنام کرنا غلط ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بیان کیخلاف شدید ردعمل میں شہریوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔شہریوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مساجد کے حوالہ سے نہایت غلط بیان دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان سے ملک پر برے اثرات پڑیں گے، پاک فوج کی جانب سے تمام امور پر نہایت اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاست کیلئے آخری حد پار کر دی ہے، پاک فوج ہمارا مقدس ادارہ ہے جس نے بہت قربانیاں دی ہیں