پاک بھارت کشیدگی میں پہلی بار پاکستان نے جے 10 سی طیارے کا استعمال کیا

پاک بھارت کشیدگی میں پہلی بار پاکستان نے جے 10 سی طیارے کا استعمال کیا

برطانوی جریدے کے مطابق، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیارے نے اہم کامیابی حاصل کی۔

اس طیارے نے بھارت کے رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ چین کے فوجی ماہرین کے مطابق، یہ کامیابی چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر ہے۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا استعمال کیا، جس کی کارکردگی پر عالمی سطح پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر کے ماہر، یون سن، کے مطابق، جے 10 سی کی جنگی میدان میں کامیابی ایک حیرت انگیز تشہیر ہے اور اسے عالمی سطح پر بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اسٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق، پاکستان کی فوجی طاقت کا 81 فیصد سامان چین سے درآمد کیا گیا ہے، جس میں 400 طاقتور لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔