لاہور(کرائم رپورٹر)جنرل سکولوں کے بعد سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی خصوصی بچوں کے لیے میٹرک ٹیک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی بچوں کی ذہنی صلاحیت کیمطابق صرف بیوٹیشن کے کورس میں میٹرک ٹیک کرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی بچوں کے سکولوں میں میٹرک ٹیک شروع کرنے کا فیصلہ،خصوصی بچوں کی ذہنی صلاحیت کیمطابق صرف بیوٹیشن کے کورس میں میٹرک ٹیک کرایا جائے گا۔خصوصی بچوں کمپیوٹرسائنس، ایگریکلچر اور ہیلتھ سائنس میں میٹرک ٹیک نہیں کرایا جائے گا۔محکمہ خصوصی تعلیم نے سکولوں سے میٹرک ٹیک کرانے کیلئے 3 اضافی کمروں کا ڈیٹا مانگ لیا۔میٹرک ٹیک رواں تعلیمی سال سے ہی خصوصی بچوں کو کرایا جائے گا۔محکمہ خصوصی تعلیم کیمطابق میٹرک ٹیک انہی خصوصی تعلیمی اداروں میں کرایا جائے گا جہاں اضافی کمرے دستیاب ہونگے۔