میٹرک ٹیک شروع،سکولوں میں لیبارٹریاں نہ بن سکیں

صوبے بھر میں میٹرک ٹیک کے 2 لاکھ طلبہ،ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا طلب
لاہور(کرائم رپورٹر) میٹرک ٹیک شروع ہوگیا مگر سکولوں میں لیبز نہ بنیں ،2لاکھ طلبا لیبز کے بغیر ہی عملی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی مبینہ سستی کے باعث سکولوں میں بغیر لیبز کے ہی نئے پروگرامز کا آغاز کردیا گیا۔ کمپیوٹر سائنس، ہیلتھ سائنس،ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائنگ پروگرامز کا آغاز کیا گیا۔مذکورہ مضامین کیلئے سکولوں میں لیبز بھی بنائی جانی تھیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو لیبز کیلئے 1 ارب کے فنڈز دئیے مگر اکثر سکولوں میں لیبز کے حوالے سے کام شروع نہ ہوا، لاہور میں بھی 30 سکولوں کا انتخاب کیا گیا ۔صوبے بھر میں 2 لاکھ طلبا میٹرک ٹیک کر رہے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگ لیا کہ لیبارٹریوں کے حوالے سے سرٹیفکیٹ جمع کر ائے جائیں۔