لاہور(کرائم رپورٹر) سرور روڈ پولیس نے ائیرپورٹ پر آئے مہمان سکھ یاتری ترلوک سنگھ کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 4لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل ڈھونڈ کر دے دیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی میں سرور روڈ پولیس کا احسن اقدام ائیر پورٹ پر آئے مہمان سکھ یاتری ترلوک سنگھ کی درخواست پر سرور روڈ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تر لوک سنگھ کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا،ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ترلوک سنگھ ائیرپورٹ سے ٹیکسی پر گوردوارہ ڈیرہ صاحب گیا تھا،ترلوک سنگھ کا4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل گاڑی میں رہ گیا تھاڈرائیور اور گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، چند گھنٹوں میں ایس ایچ او سرور روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گاڑی اور ڈرائیور کو ٹریس کر لیاسکھ یاتری تر لوک سنگھ نے قیمتی موبائل ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی،گوردوارہ ڈیرہ صاحب پر آئے مہمان تر لوک سنگھ نے لاہور پولیس کی کاوش کو سراہاپولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہے۔