کراچی:کراچی بندرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے مطابق 77 ہزار ٹن درآمدی (امپورٹ) اور 40 ہزار ٹن برآمدی (ایکسپورٹ) سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔اس عرصے میں 16 بحری جہازوں نے بندرگاہ پر آپریشن مکمل کیا، جن میں بلک کارگو، کنٹینرز اور آئل ٹینکرز شامل تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 نئے جہازوں کی آمد اور 4 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔
آمد و روانگی کی فہرست میں بلک کریئرز، 6 کنٹینر بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق کراچی بندرگاہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے مسلسل تجارتی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔