پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری، کشیدگی کا اثر نہیں

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری، کشیدگی کا اثر نہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

 پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ تمام ٹرینیں چل رہی ہیں اور کسی بھی ٹرین کو منسوخ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز خود ٹرین آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، اور تمام کنٹرول آفسز سینٹرل کنٹرول آفس سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ٹرین آپریشن کی مکمل نگرانی اور رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔